جعفر ایکسپریس کے روٹ میں پشاور تک توسیع کاہفتہ سے اطلاق
14 اپریل 2017 (22:43)
0

پاکستان ریلوے کوئٹہ اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کے روٹ میں کل سے پشاور تک توسیع کررہا ہے ۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہوگی جو تمام صوبوں سے گزرے گی جس سے صوبائی رابطوں اور قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ۔
انہوںنے کہاکہ جعفر ایکسپریس جو اس وقت راولپنڈی اور کوئٹہ کے درمیان چل رہی ہے صبح ساڑھے پانچ بجے پشاور سے روانہ ہوگی اور اگلے روز دن دو بجے کوئٹہ پہنچے گی ۔


comments powered by Disqus