بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات۔

بھارتی پارلیمنٹ کا اعتراض بلا جواز،کلبھوشن کو وکیل فراہم کیا گیا،دفتر خارجہ
14 اپریل 2017 (22:34)
0

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبے والا نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر اور را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پر مقدمہ چلانے کے دوران ضروری عدالتی کارروائی مکمل کی گئی اور یادیو کو متعلقہ قوانین اور پاکستان کے آئین کے مطابق وکیل فراہم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کا اعتراض بلا جواز ہے اور صرف پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی میں اضافہ کررہا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ کیلئے مناسب نہیں ہے۔