پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے38کروڑ روپے منظور
14 اپریل 2017 (22:28)
0

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کمپنی کیلئے تولانگ گیس فیلڈسے دس ملین ملین مکعب فٹ گیس مختص کرنے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔
جمعہ کے روزاسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کیلئے جنوری 2017کے مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 38کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی آدھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی نقل وحمل سے متعلق وزارت پیٹرولیم کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ کمپنی کو انتظامات خالصتا مسابقتی بنیادوں پر مکمل کرنے کا اختیار دیا۔