لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی باغ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات ۔

File photo

کمانڈر ٹین کور کی بھارتی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت
14 اپریل 2017 (22:20)
0

کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے باغ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہوں نے اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور مستعدی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لیفینٹ جنرل ندیم رضا نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خاف ورزیوں اور کنٹرول لائن کے قریب رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش ظاہر کی ۔
انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور علاقے کی شہری آبادی کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی ۔