لارڈ قربان کی عالمی فورمز پر تنازعہ کشمیراجاگر کرنے کیلئے اپنی حمایت کی یقین دہانی ۔

بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،راجہ فاروق
14 اپریل 2017 (20:39)
0

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں برطانیہ کے لارڈ قربان حسین سے ملاقات میں مختلف عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیراس کے صحیح تناظر میں اجاگرکرنے پربیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی ۔
لارڈ قربان حسین نے اس موقع پر عالمی فورمز پر تنازعہ کشمیراجاگر کرنے کیلئے اپنی حمایت کایقین دلایا ۔