وزیر اعلیٰ سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کی ملاقات۔

ٹھوس اقدامات کی بدولت صوبے میں امن بحال کر دیا گیا،زہری
14 اپریل 2017 (20:33)
0

بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت صوبے میں امن وامان بحال کردیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کو تیسرے پہر کوئٹہ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں کہی۔
وزیر اعلی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو صوبے کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ایل پی جی پلانٹس کی تنصیب اور عوام کو قدارتی گیس کی فراہمی کے بارے میں بتایا ۔