مشیر قومی سلامتی نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی سے موثر اندازمیں نمٹا جارہا ہے ۔

File photo

پاکستان تجارتی و صنعتی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے،ناصر جنجوعہ
14 اپریل 2017 (20:29)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کے آغاز کے ساتھ تجارت، معیشت اورصنعت کامرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے ۔
جمعہ کے روز کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی سے موثر اندازمیں نمٹا جارہا ہے ۔
مشیر نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن لانے کیلئے شہر میں آپریشن کررہے ہیں ۔