وزیر مذہبی امورنے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔

حکومت اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے،سردار یوسف
14 اپریل 2017 (20:16)
0

وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔
جمعہ کے روز گردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتری قابل احترام ہیں اورانھیں پاکستان میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہیں ۔


comments powered by Disqus