گورنر نے کہاکہ ملک دشمن عناصر تیز تر اقتصادی ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کیلئے ملک میں بدامنی پیداکرنا چاہتے ہیں۔

دہشت گردی کا خاتمہ،امن و امان کا قیام حکومتی ترجیحات ہیں،رجوانہ
14 اپریل 2017 (19:35)
0

پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اقدامات اورتمام اداروں کے تعاون کی بدولت دہشت گردی کاخاتمہ کردیاگیا ہے ۔
گورنر نے کہاکہ ملک دشمن عناصر تیز تر اقتصادی ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کیلئے ملک میں بدامنی پیداکرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہے ۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ترقی کاعمل امن وامان سے مشروط ہے اور حکومت اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاجائے گا۔


comments powered by Disqus