صدر آزاد کشمیرنے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ ساز تھا ۔

14 اپریل 2017 (18:46)
0

آزادکشمیر کے صدر سردارمحمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو داخلی طورپر غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ ساز تھا ۔
سردارمسعود خان نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیر کی مقامی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث ہے ۔
آزادکشمیر کے صدر نے بھارت پرزوردیاکہ وہ خطے میں کشیدگی پیدا نہ کرے اور پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرے ۔