File photo

سپیکر نے قومی سلامتی بارے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی
14 اپریل 2017 (18:35)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے ساتھ مشاورت سے قومی سلامتی کے بارے میں33 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کام کرے گی ۔
کمیٹی قومی سلامتی کے فوری نوعیت کے امور کاجائزہ لینے کے علاوہ قومی لائحہ عمل کا مرحلہ وار جائزہ لے گی اور اس پر فوری عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی فوجداری کے نظام انصاف میں اصلاحات کے ذریعے فوجی عدالتوں کے اختیارات سول عدالتوں کومنتقل کرنے کے عمل کی بھی نگرانی کرے گی اور کمیٹی کی مرحلہ وار رپورٹس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی ۔