مشیر خارجہ نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے تعلقات میں مزید کشیدگی آنے سے پہلے انھیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

بھارت کلبھوشن کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،سرتاج
14 اپریل 2017 (18:11)
0

پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیوکے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ایسے بیانات دینے سے گریزکرے جن سے عوام کے درمیان اختلافات پیداہوں ۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں یادیو کے مقدمے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ میں اس معاملے پر بھارتی بیانات کے حوالے سے پاکستان کا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے تعلقات میں مزید کشیدگی آنے سے پہلے انھیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
مشیر نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ غیرملکی جاسوس کو جس نے ملک میں تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی کوفروغ دیا مناسب کارروائی اور ٹھوس شواہد ملنے کے بعد سزائے موت دینا ایک درست فیصلہ ہے ۔