مذہبی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف اقلیتوں کے لئے مذہبی آزادی یقینی بنا رہی ہے بلکہ ان کے مقدس مقامات کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔

حکومت سکھ یاتریوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کے لئے پرعزم ہے:سردار یوسف
14 اپریل 2017 (16:10)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت مختلف مواقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے یہ بات گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف اقلیتوں کے لئے مذہبی آزادی یقینی بنا رہی ہے بلکہ ان کے مقدس مقامات کو بھی بحال کیا جا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے تاہم بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے ۔