مشترکہ مزاحمتی قیادت کی انتخابی ڈرامہ رچانے پر کٹھ پتلی انتظامیہ پر کڑی تنقید
14 اپریل 2017 (15:41)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے انتخابی ڈرامہ رچانے پر کٹھ پتلی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر دھبہ ہے۔
سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں حریت رہنماؤں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہے اور صورتحال کو گھمبیر بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڈگام میں دوبارہ پولنگ اور اسلام آباد کے حلقے میں ڈھونگ انتخابات کے دوبارہ انعقاد سے معمول کی زندگی اور سکول کے بچے متاثر ہوئے۔
مزاحمتی قیادت نے واضح کیا کہ خودارادیت کا حق ہی کشمیر کے تنازعہ کا قابل قبول حل ہے جس سے خطے میں سیاسی استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔


comments powered by Disqus