پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق واقعے میں رینجرز کے تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں 10دہشتگرد ہلاک
14 اپریل 2017 (15:04)
0

ڈیرہ غازی خان میں چوٹی زیریں کے قریب بستی دادووانی کے مقام پر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مسلح مقابلے میں کم از کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق واقعے میں رینجرز کے تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے ۔ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔