سکولوں میں کم سے کم دو لاکھ طلبہ کا داخلہ کیا جائے گا۔

قبائلی علاقوں میں سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلے کیلئے خصوصی مہم
14 اپریل 2017 (13:10)
0

قبائلی علاقوں میں سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔فاٹا سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ مہم اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک جاری رہے گی۔ سکولوں میں کم سے کم دو لاکھ طلبہ کا داخلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ فاٹا کے سکولوں میں طلبہ کو بروقت مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔


comments powered by Disqus