وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاہے کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پاکستان اس کے خلاف برسرپیکار ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے:طارق فاطمی
14 اپریل 2017 (12:11)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پاکستان اس کے خلاف برسرپیکار ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے   طارق فاطمی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملک کے قانون کے مطابق سزائے موت دی گئی ہے ۔