وزیر تجارت نے سینیٹ کو بتایا کہ حکومت اضافی عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی مزید رسائی کے لئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیلئے مذاکرات شروع کئے جا رہے ہیں
14 اپریل 2017 (11:20)
0

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیلئے مذاکرات شروع کئے جا رہے ہیں ۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت اضافی عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی مزید رسائی کے لئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات اگلے مرحلے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے تک رسائی کیلئے مشترکہ تحقیق بھی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ تجارت کا ترقیاتی ادارہ نئی منڈیوں کے لئے برآمدات بڑھانے کی غرض سے مختلف برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔
برآمدی قرضے کی سہولت کے لئے ایگزم بنک قائم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کر دئیے گئے ہیں اور تکنیکی پہلو مکمل کرنے کے بعد بنک جلد فعال ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گولی لگنے سے جاں بحق طالب علم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


comments powered by Disqus