امریکہ نے مشرقی افغانستان میں سب سے بڑا غیر ایٹمی بم گرادیا
14 اپریل 2017 (08:30)
0

امریکہ نے مشرقی افغانستان میں عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے زیراستعمال غاروں اورسرنگوں کے نیٹ ورک پر سب سے بڑاغیرایٹمی بم گرایاہے۔
پینٹاگون کے ترجمان ایڈم سٹمپ کے مطابق نوہزار سات سو ستانوے کلوگرام وزنی GBU-43 بم جی پی ایس گائیڈڈ کا پہلاتجربہ مارچ2003ء میں کیاگیاتھا جس میں گیارہ ٹن دھماکہ خیزمواد موجودتھا۔
یہ بم ننگر ہار صوبے کے ضلع Achin میں ایم سی 130طیارے سے گرایاگیاتاہم انہوں نے بم حملے سے ہونیوالے نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اسے امریکہ کی مضبوط خارجہ پالیسی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے بمباری کو سراہا۔


comments powered by Disqus