file photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
14 اپریل 2017 (08:26)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ سکھر، سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا ۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 22,کراچی 26,پشاور 18,کوئٹہ،مری اورمظفرآباد 13,اورگلگت 7 ڈگری سینٹی گریڈ