file photo

حکومت سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے:یوسف
14 اپریل 2017 (08:04)
0

مذہبی امور کے وزیرسردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ حکومت سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساٹھ فیصد عازمین سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے جنہیں مقدس سرزمین پر قیام کے دوران تین وقت کاکھانا فراہم کیا جائے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے امیدظاہر کی کہ پی آئی اے بھی حج اورعمرہ کے خواہشمند افراد کو کم قیمت پر ٹکٹ فراہم کرے گی۔


comments powered by Disqus