file photo

حکومت ملک میں گیس کابنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے:جام کمال
14 اپریل 2017 (07:12)
0

پٹرولیم اورقدرتی وسائل کے وزیرمملکت جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں گیس کابنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایل این جی کا پہلا ٹرمینل کام کررہا ہے جبکہ دوسرا اس سال جون تک کام کرنا شروع کردے گا۔
ایک سوال کے جواب میں جام کمال خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ ایک دانشمند شخص ہیں اور اُنہیں متنازعہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔