معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کونقصان پہنچانے میں ملوث ہے

file photo

پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کا خواہشمند ہے: فاطمی
14 اپریل 2017 (06:48)
0

امورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کا خواہشمندہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان اس برائی کے خاتمے کیلئے کام کرنیوالے دیگرملکوں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔
طار ق فاطمی نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملکی قانون کے مطابق سزائے موت دی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کے امن کونقصان پہنچانے میں ملوث ہے۔


comments powered by Disqus