وزیرخزانہ نے کہاکہ ہم نو انتخابی قوانین کو ایک قانون میں ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں

انتخابی اصلاحات کاپیکج جلد پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا: ڈار
14 اپریل 2017 (06:38)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات کاپیکج جلد پارلیمنٹ میں پیش کیاجائیگا۔
وہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ کمیٹی نے ان تجاویز کا بھی جائزہ لیا جو دسمبر2016ء میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں عبوری رپورٹ جمع کرانے کے بعد موصول ہوئیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ 631نئی تجاویزموصول ہوئی ہیں اور کمیٹی ان پر غور کرکے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کے حصول کیلئے ذیلی کمیٹی کا اجلاس اب روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ہم نو انتخابی قوانین کو ایک قانون میں ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کہاکہ ایک ذیلی کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرکس کے معاملے پر بھی کام کررہی ہے۔