وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ہری پور میں حلال فوڈ منصوبہ شروع کرنے کیلئے ملائیشیا کی ایک فرم کیساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں

file photo

ملائیشین حکومت کا صوبے میں کوآپریٹوفارمنگ میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار
14 اپریل 2017 (06:31)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے صوبے میں کوآپریٹوفارمنگ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس مقصد کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملائیشیا کو ایک لاکھ ایکڑ زمین فراہم کرنے کی تجویز پرکام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہری پور میں حلال فوڈ منصوبہ شروع کرنے کیلئے ملائیشیا کی ایک فرم کیساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ طریقہ کار میںمزیدشفافیت لانے کیلئے احتساب بل میں ترامیم متعارف کرائی جائیں گی۔


comments powered by Disqus