وفاقی اور صوبائی حکومتیں غذائی ضروریات یقینی بنانے کیلئے تجاویز دیں:سپریم کورٹ
14 اپریل 2014 (20:37)
0

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی کم سے کم غذائی ضروریات یقینی بنانے کے طریقے تجویز کریں۔

آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں مقدمے کی سماعت میں عدالت نے چار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو موقع پر ہی قیمتوں کا جائزہ لیں گی جس کا مقصد آٹے کی قیمت کا تعین کرنے اور اس کی دستیابی یقینی بنانے کے سلسلے میں عدالت کی مدد کرنا ہے۔

مقدمے کی سماعت اس مہینے کی بائیس تاریخ کو پھر ہوگی۔