وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کو کوششیں کرنی چاہئیں کہ ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے

میر جمالی اور چوہدری نثار کا بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 اپریل 2014 (21:39)
0

بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد خان جمالی نے آج(پیر) اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔


ملاقات میں صوبے کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کو کوششیں کرنی چاہئیں کہ ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ناراض بلوچوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گی۔