وہ آج (پیر)واہ کینٹ میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔

14 اپریل 2014 (18:30)
0

وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کو انیس سو تہتر کے آئین کے تحت مساوی حقوق فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

وہ آج (پیر)واہ کینٹ میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت سکھوں کے مذہبی مقامات کو برقرار رکھنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔