وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کا مقصد انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنا ہے

ٹیکس محاصل میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے:وزارت خزانہ
14 اپریل 2014 (14:38)
0

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آمدنی میں اضافے کے لئے محاصل میں اضافے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کو ترجیح دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹیکس محاصل میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔