مقبوضہ بیت المقدس میں اجلاس کے بعد فلسطینی مذاکرات کار نے کہا کہ امن مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل فلسطینیوں قیدیوں کی آخری کھیپ کو رہا کرنے پر رضامند نہیں ہوتا۔

فلسطینیوں کی مذاکراتی ٹیم کا اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات آگے بڑھانے سے انکار
14 اپریل 2014 (14:09)
0

فلسطینیوں کی مذاکراتی ٹیم نے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے جو اس مہینے کے آخر میں ختم ہوں گے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اجلاس کے بعد فلسطینی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ امن مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل فلسطینیوں قیدیوں کی آخری کھیپ کو رہا کرنے پر رضامند نہیں ہوتا۔

 

فلسطینیوں کے مذاکرات کار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

 

 

فلسطینی مذاکرات کاروں نے اسرائیل کے اس مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بین الاقوامی اداروں اور معاہدوں میں شمولیت کی درخواست واپس لے۔