ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے وقت اور مقام کا تعین کرلیا جائے گا۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ جلد شروع کئے جائیں گے:رستم مہمند
14 اپریل 2014 (11:57)
0

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد پھر شروع کئے جائیں گے۔ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے وقت اور مقام کا تعین کرلیا جائے گا۔

 

طالبان کی مصالحتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان کے تمام گروپ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔