کانفرنس میں پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، قازخستان اور کرغزستان کے وفود شرکت کریں گے ۔

14 اپریل 2014 (11:31)
0

علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے وسط ایشیائی ممالک میں تجارت کے مواقع کے بارے میں تین روزہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔کانفرنس میں پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، قازخستان اور کرغزستان کے وفود شرکت کریں گے ۔

 

کانفرنس کے شرکاء علاقائی تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کے مواقع کی نشاندہی کریں گے۔


کانفرنس پاکستان ، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا فورم ثابت ہوگی۔