عالمی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کی شفافیت پر تشویش ظاہر کی ہے

لیبیا:مرحوم کرنل معمر قذافی کے بیٹوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
14 اپریل 2014 (19:10)
0

لیبیا میں مرحوم کرنل معمر قذافی کے دو بیٹوں کے خلاف مقدمے کی سماعت طرابلس میں شروع ہوگئی۔

تاہم ملزم سیف الاسلام اور سعدی قذافی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ان دونوں پر ' 2011 ء کی کشیدگی کے دوران جنگی جرائم سمیت مختلف الزامات پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

عالمی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کی شفافیت پر تشویش ظاہر کی ہے۔