برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں بحران کے شدت اختیارکرنے کے ردعمل میں روس پر مزید پابندیاں لگائے

یوکرین:روس کے حامی مظاہرین کا پولیس سٹیشن پرقبضہ
14 اپریل 2014 (18:34)
0

یوکرین میں روس کے حامی مظاہرین نے ہورلویکا شہر میں ایک اور پولیس سٹیشن کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یوکرین کے قائم مقام صدر اولیکسنڈر ٹرچینوو نے روس کے حامی مظاہرین کو جنہوں نے شہروں اور قصبوں میں سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ادھر برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں بحران کے شدت اختیارکرنے کے ردعمل میں روس پر مزید پابندیاں لگائے۔

انہوں نے لکسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس مشرقی یوکرین میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔