ہیگ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کو زہریلی اور اعصاب شکن گیس کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے خام مال کی نقل وحمل کو تیز کرنا چاہئیے

کیمیائی ہتھیاروں کے 65 فیصد ذخیرے کو تلف کر دیا گیا ہے:احمت اُزمکو
14 اپریل 2014 (16:35)
0

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل Ahmet Uzumcu نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیرھویں کھیپ آج(پیر) Latakia بندرگاہ سے بحری جہاز کے ذریعے روانہ کر دی گئی ہے۔


ہیگ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کو زہریلی اور اعصاب شکن گیس کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے خام مال کی نقل وحمل کو تیز کرنا چاہئیے تاکہ تیس جون تک ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کی ڈیڈلائن کو پورا کیا جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ شام کی طرف سے اعلان کردہ کیمیائی ہتھیاروں کے پینسٹھ فیصد ذخیرے کو تلف کر دیا گیا ہے۔