اقوام متحدہ میں روس کے سفیرویٹالی چرکن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے حکام پر زور دیا کہ مشرقی یوکرین میں روس نواز مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

 یوکرین بحران:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس
14 اپریل 2014 (12:28)
0

یوکرین کے بحران پر غور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ہے۔


اقوام متحدہ میں روس کے سفیرویٹالی چرکن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے حکام پر زور دیا کہ مشرقی یوکرین میں روس نواز مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

 

 جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے یوکرین کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں روس کے حامی مظاہرین کے خلاف طاقت کا ستعمال نہ کرے۔

روسی سفیر نے کہا کہ انہیں یوکرین کے اس اعلان پر سخت تشویش ہے کہ وہ مظاہرین کو کچلنے کیلئے فوج تعینات کرے گا۔اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چرکی نے یوکرین کے حکام سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات شروع کرے۔

 

یوکرین کے سفیریوریلی سرگیف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے مشرقی علاقوں میں مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔


اس سے پہلے یوکرین کے قائمقام صدر اولیکزینڈرٹرچینوف نے ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے ایک خطاب میں کہا کہ سلوویانسک قصبے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی تاکہ روس نواز مظاہرین کے زیر قبضہ سرکاری عمارتوں کو خالی کرایا جاسکے۔