باغیوں کے اکثریتی علاقے ڈوما میں فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے

شام میں جاری خانہ جنگی میں حکومت کو بالادستی حاصل ہوگئی ہے:بشارالاسد
14 اپریل 2014 (11:59)
0

شام میں باغیوں کے اکثریتی علاقے ڈوما میں فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ۔شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ ہماریہ ، ملبحہ اور دوسرے نواحی علاقوں میں بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

ادھر شام کے صدر بشارالاسد نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی میں حکومت کو بالادستی حاصل ہوگئی ہے۔دمشق یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج لبنان کی سرحد کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ قصبوں پر بتدریج دوبارہ کنٹرول حاصل کررہی ہے۔اس تنازعے میںاب تک ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔