ٹیلی ویژن پرنشرکئےگئے اپنےایک خطاب میں انہوں نےکہا کہ ہم روس کو یوکرین کے مشرقی علاقوںمیں کریمیا جیسی صورتحال کا اعادہ نہیں کرنے دیں گے۔

سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی:ٹرچینوف
14 اپریل 2014 (11:48)
0

یوکرین کے قائمقام صدراولیکزینڈرٹرچینوف نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی جہاں روس نواز مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

 

ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم روس کو یوکرین کے مشرقی علاقوںمیں کریمیا جیسی صورتحال کا اعادہ نہیں کرنے دیں گے۔

 

ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج ایک ہنگامی اجلاس نیویارک میں ہورہاہے جس میں یوکرین کے بحران پر غور کیا جائے گا۔

 

یہ اجلاس روس کی درخواست پر طلب کیا گیا جس نے یوکرین کی حکومت کی طر ف سے روس نواز مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔