پاکستان نے چیمپئن شپ میں تین سونے ' تین چاندی اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کیے

بین الاقوامی جوڈو چیمپئن شپ کھٹمنڈو میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
14 اپریل 2014 (20:29)
0

پاکستان کی جوڈو ٹیم نے کھٹمنڈو میں ہونے والی بین الاقوامی جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ میں تین سونے ' تین چاندی اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستان کے حسین شاہ نے سوکلوگرام سے کم ' احمد شہزا د نے سو کلوگرام سے زیادہ اور حمیرا عاشق نے اڑتالیس کلوگرام کے مقابلوں میں ایک ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔