گندھارا آرٹس اینڈکلچر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں گندھارا تہذیب کے عظیم ثقافتی اور مذہبی ورثے کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔

صدر کا پاکستان اور کوریا روابط مزید مضبوط بنانے پر زور
14 اپریل 2014 (20:48)
0

صدر نے آج(پیر) اسلام آباد میں گندھارا آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل پاسک کیو سوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے قدیم ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت کا قدیم ورثہ موجود ہے جس کا اس نے بڑے اچھے انداز میں تحفظ کیا ہے۔صدر نے پاکستان اور کوریا کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

گندھارا آرٹس اینڈکلچر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں گندھارا تہذیب کے عظیم ثقافتی اور مذہبی ورثے کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔