جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے

جنوبی کوریا کے وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار
14 اپریل 2014 (18:55)
0

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے پاکستان \' کوریا سرمایہ کاری تعاون کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جسے باہمی تجارت کے فروغ سے مزید بڑھایا جاسکتاہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کی تجارت دوست پالیسیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوریائی کمپنیوں کے پاس بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں عالمی معیار کے آلات ہیں انہوں نے اس شعبے میں اپنے ملک کی مدد کا یقین دلایا۔

پانی و بجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے اس موقع پر کہا کہ' جنوبی کوریا سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات موجودہ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔