محکمہ صحت نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

باجوڑ ایجنسی اور کوئٹہ میں3روزہ انسداد پولیو مہم
14 اپریل 2014 (10:20)
0

آج باجوڑ ایجنسی میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 

پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم آج کوئٹہ میں بھی شروع ہورہی ہے۔رضاکاروں پر مشتمل نو سو سے زیادہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لیں گی اور پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔


مہم کے دوران چار لاکھ چونسٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اور لیویز اہلکار تعینات کئے جائیںگے تاکہ پولیو کے عملے کو سیکورٹی فراہمی کی جاسکے۔