یہ اتفاق رائے واشنگٹن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر راجیو شاہ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

پاکستان اورامریکہ کادیامر بھاشا ڈیم کیلئےسرمایہ کاری کےجدید طریقےتلاش کرنےپراتفاق
14 اپریل 2014 (10:09)
0

پاکستان اور امریکہ نے دیامربھاشاڈیم کیلئےسرمایہ کاری کےجدید طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے واشنگٹن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر راجیو شاہ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

 


ڈاکٹر راجیو شاہ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی تعمیراتی کمپنیوں کی کانفرنس بلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ رواں سال کے دوران پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کے بجٹ میںپینتیس فیصد اضافہ کرے گا۔

 


اسحاق ڈارنے انہیں معاشی ترقی، مجموعی ملکی پیداوار میں مالیاتی خسارے اورقرضے کے تناسب روپے کے استحکام اور آمدنی کے ذرائع بڑھانے سمیت اقتصادی اشاریوں کے بارے میں بتایا۔