کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگوان جو پاکستان کے دورے پر ہیں ، فورم میں مہمان خصوصی ہیں۔

جنوبی کوریا پاکستان سرمایہ کاری تعاون فورم ، دوطرفہ تجا رت میں اضافے پر غور
14 اپریل 2014 (10:03)
0

جنوبی کوریا اور پاکستان سرمایہ کاری تعاون فورم اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیاجارہا ہے۔

 

 پاکستان اور کوریا کے تعلقات کئی سالوں پر محیط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب چونتیس کروڑ ڈالر کا تجارتی حجم، بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتاہے۔

 کوریا کے وزیراعظم وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔وہ صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔