وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کیلئے چھ مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے:شہباز
14 اپریل 2014 (16:26)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے۔

آج(پیر) لاہور میں چائنا مشینری انجنئیرنگ کارپوریشن کے صدر Zang Chin کی سربراہی میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی فعال پالیسیوں کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کیلئے چھ مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
وفد نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔