کسانوں سے پینتیس لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔

پنجاب میں گندم کی خریداری مہم کل سے شروع ہو گی
14 اپریل 2014 (13:46)
0

پنجاب میں گندم کی خریداری مہم کل سے شروع ہو رہی ہے۔ کسانوں سے پینتیس لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔

 

یہ بات آج(پیر) لاہور میں محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد ابراہیم کاوان سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ گندم بارہ سو روپے فی چالیس کلوگرام کی قیمت پر خریدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لئے کسانوں کو باردانہ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔