Saturday, 20 April 2024, 03:40:27 pm
صدرکا خصوصی افراد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور
December 14, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کی ضروریات پوری کرنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں فعال شرکت کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خصوصی افراد کی سہولت کے لئے ان کے اندراج کا عمل آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ موثرانداز میں ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سروے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ خصوصی افراد کی اقتصادی بہتری اور انہیں قومی تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کے لئے اقدامات کریں۔غربت کے خاتمے کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کو بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت سروے اور رجسٹریشن آئندہ سال جون تک مکمل ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.