Wednesday, 22 January 2020, 07:03:40 pm
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری،نوافل ادا کئے
December 14, 2019

وزیراعظم ریاض پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ریاض کے ہوائی اڈے پر ریاض کے گورنر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز السعود اور پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

 اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ میں روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ان کی آمد پر مدینہ کے نائب گورنر اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اُن کا استقبال کیا۔سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یہ دورہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان وفود کے باقاعدگی سے تبادلوں کا حصہ ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ، باہمی دلچسپی اور مفاہمت پر مبنی گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں۔