Wednesday, 22 January 2020, 06:38:22 pm
کوہاٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ
December 14, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روزپشاور میں انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کے زیر قیادت ضلع کوہاٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو آمدنی میں اضافے کی غرض سے سیاحت کے فروغ کیلئے Tanda ڈیم کی اپ گریڈیشن اور بین الاقوامی سطح کے تفریحی مقام کی تعمیر کی ہدایت کی۔محمود خان نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے علاوہ ضلع کوہاٹ میں بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنایا جائے گا۔