Monday, 06 July 2020, 11:25:33 am
ٹیلی کام فائونڈیشن سکولوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
December 14, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد میں13واں سکول آف ٹیلی کام فائونڈیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ہفتہ کے روز کراچی میں ٹیلی کام فائونڈیشن سکول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے ادارے کی انتظامیہ کو سکول میں جدید تدریس خصوصاً کمپیوٹر اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لئے جدید ذرائع متعارف کروانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیلی کام فائونڈیشن سکولوں کی تعداد میں اضافہ کریںگے۔
خالدمقبول صدیقی نے کراچی سکول آف ٹیلی کام فائونڈیشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی۔